نواز شریف کو لے کر ائیرایمبولینس لاہور ائیرپورٹ سے روانہ ہوگئی

نواز شریف کو لے کر ائیرایمبولینس لاہور ائیرپورٹ سے روانہ ہوگئی
نواز شریف کو لے کر ائیرایمبولینس لاہور ائیرپورٹ سے روانہ ہوگئی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کے لیے قطر سے آنیوالی  قطر ائیرویز کی ائیر ایمبولینس روانہ ہوگئی ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر ایمبولینس شریف فیملی کی جانب سے کرائے پرحاصل کی گئی ہے، ائیر ایمبولینس قطر کی ہے جو ائیر بس طیارے میں بنایا گیا ہے، ائیر ایمبولینس میں سٹریچر کے علاوہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس سٹاف ہوتا ہے اور یہ ائیر ایمبولینس براہ راست لندن تک پرواز کرسکتی ہے، اس ایئرایمبولینس میں آپریشن کی سہولت بھی موجود ہے۔سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا نوا شریف دوحا کے راستے برطانیہ جائیں گے، ایئر بس اے 319-133LR A7MED کے زریعے سابق وزیراعظم کی روانگی ہوگی، نواز شریف شام ساڑھے چھ بجے لندن ہیتھرو ایئر پورٹ پر پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق روانگی کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) سے دوپہر ساڑھے 12بجے کی کلیئرنس لی گئی ہے تاہم نواز شریف کب روانہ ہوں گے اس کا حتمی فیصلہ ن لیگ ہی کرے گی۔نوازشریف کی روانگی کےلئے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ انتظامیہ نے بھی تیاری مکمل کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے صبح 10 بجے تک لاہور سے لندن روانگی کا امکان ہے جب کہ ان کے بھائی شہبازشریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سابق وزیراعظم کے ہمراہ روانہ ہوں گے۔نوازشریف کی لندن روانگی کے موقع پر جاتی عمرہ سمیت ائیرپورٹ جانے والے تمام راستوں پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

وزارت داخلہ نے لاہورہائی کورٹ کے حکم کی مصدقہ نقل ملنے کے بعد نوازشریف کو ایک بار کیلئے بیرون ملک جانے دینے کا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت کا میمورنڈم بھی جاری کردیا گیا ہے۔میمورنڈم کے مطابق عبوری انتظام کے تحت نوازشریف کوباہرجانےکی ایک بار اجازت دینے کافیصلہ کیاگیا ہے اور انہیں 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک علاج کی غرض سے جانے کی اجازت لاہورہائی کورٹ کے حکم پردی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کے میمورنڈم میں شہبازشریف اور نوازشریف کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروائے گئے بیان حلفی کا بھی حوالہ شامل ہے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کسی بھی ائیرپورٹ پر عدالتی حکم کی تصدیق شدہ نقل دکھا کر بیرون ملک جا سکیں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور