نوازشریف کی ایئرایمبولینس 10 بجے لاہور سے قطر کے لیے روانہ ہو گی

نوازشریف کی ایئرایمبولینس 10 بجے لاہور سے قطر کے لیے روانہ ہو گی
نوازشریف کی ایئرایمبولینس 10 بجے لاہور سے قطر کے لیے روانہ ہو گی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کو لے جانے والی ایئرایمبولینس 10 بجے لاہور سے قطر کےلئے روانہ ہو گی،اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کےلئے آج بیرون ملک روانہ ہوں گے جس کےلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں اور انہیں لینے کے لیے آنے والی قطر ائیرویز کی ائیر ایمبولینس بھی لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کرگئی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کو لے جانے والی ایئرایمبولینس 10 بجے لاہور سے قطر کےلئے روانہ ہو گی،نواز شریف کے ہمراہ شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان جائیں گے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور