نوازشریف ایمبولینس پر نہیں اپنی گاڑی پر ایئرپورٹ روانہ ہوئے

نوازشریف ایمبولینس پر نہیں اپنی گاڑی پر ایئرپورٹ روانہ ہوئے
نوازشریف ایمبولینس پر نہیں اپنی گاڑی پر ایئرپورٹ روانہ ہوئے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم نوازشریف جاتی امرا سے ایئرپورٹ کی جانب روانہ ہوگئے۔اس دوران نوازشریف ایمبولینس کے بجائے اپنی گاڑی بیٹھے تھے تاکہ وہ االوداع کرنے کیلئے آنے والے کارکنوں کو اپنی جھلک دکھا سکیں جبکہ ایمبولینس اور سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑیاں بھی ساتھ ہیں۔

اس موقع پرلوگوں کی بڑی تعداد جاتی امرا کے باہر امڈ آئی اور مسلم لیگ نون کے قائد پرپھولوں کی پتیاں برسائیں اور نعرے بازی کی۔

کارکنوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔لوگوں نے سکیورٹی حصار بھی توڑ دیا۔نواز شریف کو روانہ کرنے کیلئے میاں شہبازشریف اور تیس کے لگ بھگ لیگی رہنما ایئرپورٹ پر پہنچ چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازشریف اپنی گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے تھے جبکہ مریم نوازشریف بھی گاڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی