نواز شریف جاتی امراسے لاہورائیرپورٹ روانہ،مریم نواز کہاں ہیں؟پتہ چل گیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف جاتی امرا سے لاہور ایئر پورٹ روانہ ہو گئے،سابق وزیراعظم نوازشریف قافلے کے ہمراہ ایئر پورٹ کیلئے روانہ ہوئے، مریم نواز بھی اپنے والد کے ہمراہ ہیں ،کیپٹن صفدر اور ان کے صاحبزادے جنید صفدربھی نوازشریف کے ہمراہ ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف جاتی امرا سے لاہور ایئر پورٹ روانہ ہو گئے،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، نوازشریف قافلے کے ہمراہ ایئر پورٹ کیلئے روانہ ہوئے، مریم نواز، ان کے صاحبزادے جنید صفدراور کیپٹن صفدر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ایئر پورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،پولیس کی بھاری نفری ایئر پورٹ پر تعینات ہے اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے چیکنگ کی جا رہی ہے ۔