نوازشریف کی لندن روانگی ،وزیراعظم عمران خان کابھی اہم پیغام آگیا

نوازشریف کی لندن روانگی ،وزیراعظم عمران خان کابھی اہم پیغام آگیا
نوازشریف کی لندن روانگی ،وزیراعظم عمران خان کابھی اہم پیغام آگیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف جس وقت جاتی امرا سے لندن روانہ ہوئے عین اسی وقت وزیراعظم عمران خان کا ایک اہم پیغام ٹویٹر پر جاری کیا گیا۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہپاکستان کی معیشت بالآخر درست سمت میں جارہی ہے، ہماری معاشی اصلاحات کا پھل ملنا شروع ہوگیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں پاکستان کے جاری کھاتے سرپلس ہوگئے، جاری کھاتوں کا یہ سر پلس 4 سال میں پہلی بار آیا ہے۔ جاری کھاتے 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سر پلس رہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اکتوبرمیں جاری کھاتوں میں 1 ارب 28 کروڑ ڈالر کا خسارہ تھا۔مالی سال کے پہلے چارماہ میں مالی خسارہ تہتر اعشاریہ پانچ فیصد تک کم ہواہے۔انہوں نے کہا برآمدات میں اکتوبر دوہزارانیس کے دوران برآمدات میں بیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔وہ پاکستان کے برآمدکنندگان کو مبارکبادپیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ عمرا ن خان کا ٹویٹ ایسے وقت پر آیا ہے جب سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کی غرض سے لندن جارہے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی