نوازشریف بیرون ملک روانہ لیکن اس سے قبل علی الصبح جاتی امرا میں کیا کام کرتے رہے؟ نجی ٹی وی چینل نے بتادیا

نوازشریف بیرون ملک روانہ لیکن اس سے قبل علی الصبح جاتی امرا میں کیا کام کرتے ...
نوازشریف بیرون ملک روانہ لیکن اس سے قبل علی الصبح جاتی امرا میں کیا کام کرتے رہے؟ نجی ٹی وی چینل نے بتادیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف نے آج صبح سویرے اٹھ کر واک کی اورڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کیا، سابق وزیراعظم کے پلیٹ لیٹس کا بھی ٹیسٹ کیا،نوازشریف کے پلیٹ لیٹس 50 ہزار سے زیادہ ہےں۔

نجی ٹی وی جی این این نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے لندن روانگی سے قبل آج صبح ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ واک کی ،ڈاکٹرز ذرائع کا کہنا ہے کہ پلیٹ لیٹس کے شکار مریض کو واک اس لئے کروائی جاتی ہے تاکہ اس کا خون منجمد نہ ہو۔سابق وزیراعظم کے پلیٹ لیٹس برقرار رکھنے کیلئے انہیں ہائی ڈوز دی گئی ،واک کے بعد بھی نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کا ٹیسٹ کیا،نوازشریف کے پلیٹ لیٹس 50 ہزار سے زیادہ تاکہ انہیں دوران سفر کوئی مسئلہ نہ ہوا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور