نوازشریف کے ساتھ شہبازشریف اور ڈاکٹر عدنان کے علاوہ کون روانہ ہوگا،پتہ چل گیا

نوازشریف کے ساتھ شہبازشریف اور ڈاکٹر عدنان کے علاوہ کون روانہ ہوگا،پتہ چل ...
نوازشریف کے ساتھ شہبازشریف اور ڈاکٹر عدنان کے علاوہ کون روانہ ہوگا،پتہ چل گیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف لندن روانگی کیلئے لاہور ایئر پورٹ پر پہنچ گئے،سابق وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ شہبازشریف اور ڈاکٹر عدنان سمیت5 افراد روانہ ہوں گے ،دیگر افراد میں عابد اللہ جان نوازشریف کے سیکریٹری اورمحمد عرفان ذاتی ملازم شامل ہیں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کے لیے آج بیرون ملک روانہ ہوں گے جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں اور انہیں لینے کے لیے آنے والی قطر ائیرویز کی ائیر ایمبولینس بھی لاہور ائیرپورٹ پرموجود ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور