نوازشریف سمیت5 مسافر لیکن ایئرایمبولینس کا عملہ کتنا ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

نوازشریف سمیت5 مسافر لیکن ایئرایمبولینس کا عملہ کتنا ہے؟ جواب آپ کے تمام ...
نوازشریف سمیت5 مسافر لیکن ایئرایمبولینس کا عملہ کتنا ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کےلئے بیرون ملک روانہ ہونے کیلئے ایئر پورٹ پر پہنچ گئے،نوازشریف کےساتھ شہبازشریف ،ڈاکٹر عدنان،سیکرٹری عابداللہ جان اور ذاتی ملازم محمد عرفان روانہ ہوں گے جبکہ طیارے میں پائلٹ، کوپائلٹ، 2 ڈاکٹرز، 2پیرامیڈیکل سٹاف اور8کروممبرز بھی موجودہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر ایمبولینس شریف فیملی کی جانب سے کرائے پرحاصل کی گئی ہے، ائیر ایمبولینس قطر کی ہے جو ائیر بس طیارے میں بنایا گیا ہے، ائیر ایمبولینس میں سٹریچر کے علاوہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس سٹاف ہوتا ہے اور یہ ائیر ایمبولینس براہ راست لندن تک پرواز کرسکتی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور