نوازشریف لاہور ایئر پورٹ پر پہنچے تو کس نے ان کا استقبال کیا؟جانیے

نوازشریف لاہور ایئر پورٹ پر پہنچے تو کس نے ان کا استقبال کیا؟جانیے
نوازشریف لاہور ایئر پورٹ پر پہنچے تو کس نے ان کا استقبال کیا؟جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن روانگی کیلئے لاہور ایئر پورٹ پر پہنچ گئے ،سابق وزیراعظم کا ایئر پورٹ پہنچنے پر مسلم لیگ ن کے رہنماﺅںراجہ ظفر الحق ،رانا تنویر،عطاتارڑ، احسن اقبال، خواجہ آصف اور دیگر نے استقبال کیا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف لندن روانگی کیلئے لاہور ایئر پورٹ پر پہنچ گئے ،سابق وزیراعظم نوازشریف قطر کی ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن روانہ ہوں گے، اس موقع پر مسلم لیگ کے رہنماراجہ ظفر الحق ،رانا تنویر،عطاتارڑ، احسن اقبال، خواجہ آصف،خرم دستگیر اور دیگر ایئرپورٹ پر موجود تھے جہاں لیگی رہنماﺅں نے اپنے قائد کا استقبال کیا،سابق وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ شہبازشریف ،ڈاکٹر عدنان ،سیکرٹری عابداللہ جان اور ذاتی ملازم محمد عرفان روانہ ہوں گے۔