شیخ رشید ہسپتال سے ڈسچارج،ڈاکٹرز کی آرام کی ہدایت

شیخ رشید ہسپتال سے ڈسچارج،ڈاکٹرز کی آرام کی ہدایت
شیخ رشید ہسپتال سے ڈسچارج،ڈاکٹرز کی آرام کی ہدایت

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈاکٹرز نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کی انجیوگرافی تسلی بخش قرار دے کر انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا ہے۔جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر کیانی نے شیخ رشید احمد کا طبی معائنہ کیا اور تین دن مزید آرام کی تجویز دی ہے۔

واضح رہے کہ شیخ رشید کو گزشتہ روز سینے میں تکلیف کے سبب راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔وزیرریلوے کے ای سی جی ٹیسٹ بالکل ٹھیک آئے تھے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں ایک دن ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔ڈاکٹرز کے مطابق شیخ رشید کو گیسٹرو کے باعث سینے میں تکلیف ہوئی تھی جس کے سبب انہیں پہلے راولپنڈی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور بعد ازاں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی