پرویزمشرف سنگین غداری کیس کا فیصلہ محفوظ

پرویزمشرف سنگین غداری کیس کا فیصلہ محفوظ
پرویزمشرف سنگین غداری کیس کا فیصلہ محفوظ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادکی خصوصی عدالت نے پرویز مشرف سنگین غداری کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو 28 نومبر کو سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس وقار سیٹھ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنگین غداری کیس کی سماعت کی،سیکرٹری داخلہ اورڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے پرویز مشرف سنگین غداری کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیاجو 28 نومبر کو سنایا جائے گا،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ مشرف کے وکیل چاہیں تو 26 نومبر تک تحریری دلائل جمع کرا دیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد