ایل این جی کیس ،شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور عمران الحق کے ریمانڈ میں 3 دسمبر تک توسیع

ایل این جی کیس ،شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور عمران الحق کے ریمانڈ میں ...
ایل این جی کیس ،شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور عمران الحق کے ریمانڈ میں 3 دسمبر تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں شاہدخاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، عمران الحق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 دسمبر تک توسیع کردی،عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت سے پہلے ریفرنس کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں ایل این جی کیس کی سماعت ہوئی، نیب نے شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور عمران الحق کو ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا،دوران سماعت شاہد خاقان عباسی نے سوال کیاکہ میرے خلاف کیس ہے کیایہ بتادیں؟ایک سال تماشالگائے رکھا،مہنگی ایل این جی دی گئی،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے بھارت اوربنگلادیش سے سستی ایل این جی دی۔
شاہدخاقان کے جواب میں نیب نے پیشرفت رپورٹ عدالت پیش کردی ،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایل این جی ریفرنس تیارہے،ریجنل بیوروسے منظورہوچکا،ہیڈکوارٹرزسے منظوری کے بعد 14 روزمیں ریفرنس دائرکردیں گے،عدالت نے شاہدخاقان،مفتاح اسماعیل،عمران الحق کے جوڈیشل ریمانڈمیں 3 دسمبرتک توسیع کردی،عدالت نے ملزمان کی 3 دسمبرکودوبارہ پیشی کاحکم دیدیا،عدالت نے کہا کہ نیب آئندہ سماعت سے پہلے ریفرنس دائرکرے۔