کابینہ اجلاس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل۔۔۔۔فواد چودھری نے اہم بات بتادی

کابینہ اجلاس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل۔۔۔۔فواد چودھری نے اہم بات ...
کابینہ اجلاس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل۔۔۔۔فواد چودھری نے اہم بات بتادی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بتایاہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کے حوالے سے مشاورت آج کابینہ اجلاس میں کی جائے گی۔

نوازشریف کی لندن روانگی کے بعد پریس کانفرنس میں اپنے دل کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں نے پہلے دن سے ہی کہا کہ نوازشریف کو باہر نہ بھیجیں۔لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا چاہئے۔ بدقسمتی سے اس ملک میں عام آدمی کیلئے کسی کا دل نہیں دکھتا۔امیر اور غریب کیلئے الگ الگ قوانین نے اس معاشرے کو تباہ کیا۔عام و خاص کیلئے ایک ہی قانون ہوناچاہئے۔ نوازشریف کے جانے سے اس تاثر کو تقویت ملی کہ یہاں آئین کی عملدرای نہیں ہے۔آج کابینہ اجلاس میں نوازشریف سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کے معاملے پر غور کیاجائے گا۔برطانیہ میں بریگزٹ اور یہاں بھاگیٹ کا سلسلہ چل رہا ہے۔

جیلوں میں قید عام قیدیوں کو بھی اس طرح کی سہولت ملنی چاہئے۔انہوں نے کہانوازکے بعد زردار ی نہیں بلکہ متعدد لوگ بیمار ہیں دیکھنا ہے کہ کتنے لوگوں کو بیماری کی وہ سے جیل سے نکالاجاتاہے۔

انہوں نے کہا میاں صاحب نے مجھے کیوں نکالاسے خدا کیلئے مجھے نکالوکا سفر بہت جلد طے کیا۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوچکے ہیں جہاں ہارلے اسٹریٹ کلینک میں ان کا علاج کیاجائے گا۔نوازشریف صبح دس بجے کےبعد لاہور سے  براستہ دوحہ روانہ ہوئے۔وہ قطرایئرویز کی ایئرایمبولینس کے ذریعے لندن جارہے ہیں۔

مزید : قومی