ایسی صورتحال پرپہنچ چکے،معیشت بحالی میں 3 سال لگ جائیں گے،شاہد خاقان عباسی

ایسی صورتحال پرپہنچ چکے،معیشت بحالی میں 3 سال لگ جائیں گے،شاہد خاقان عباسی
ایسی صورتحال پرپہنچ چکے،معیشت بحالی میں 3 سال لگ جائیں گے،شاہد خاقان عباسی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف علاج کیلئے بیرون ملک جارہے ہیں،نوازشریف ماضی میں بھی جلاوطن رہے،نوازشریف کے جانے کے بعدبھی پارٹی چلتی رہے گی۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ ہی واحدجماعت جوحکومت چلاسکتی ہے، ایسی صورتحال پرپہنچ چکے،معیشت بحالی میں 3 سال لگ جائیں گے،انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان نے کامیاب احتجاج کرکے دکھایا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد