آصف زرداری کے ساتھ وہی سلوک ہونا چاہیے جس کے وہ مستحق ہیں،پرویز رشید
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سابق صدر کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،سابق صدرآصف زرداری کے ساتھ وہی سلوک ہونا چاہیے جس کے وہ مستحق ہیں۔
نوازشریف کی لندن روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویزرشیدنے کہا کہ ڈیل کی بات کرنے والا توہین عدالت کا مرتکب ہے،وزیراعظم عمران خان نے خود ڈیل کی تردید کی۔مسلم لیگ ن کے سینٹر نے کہا کہ مجھے بھی لفظوں سے کھیلناآتاہے،میرے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے لیکن آج کسی پر تنقید نہیں کرنا چاہتا،انہوں نے کہا کہ دعا ہے نوازشریف جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس آئیں،قوم کی دعائیں نوازشریف کے ہمراہ ہیں۔