بچے سے بدفعلی کیس،اسلام آبادہائیکورٹ نے آئی جی کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

بچے سے بدفعلی کیس،اسلام آبادہائیکورٹ نے آئی جی کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
بچے سے بدفعلی کیس،اسلام آبادہائیکورٹ نے آئی جی کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ بچے سے بدفعلی کیس میں درست تفتیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر پر برہم ہو گئی،عدالت نے آئی جی اسلام آبادکوکل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق بچے سے بدفعلی کیس سے متعلق اسلام آبادہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،کیس کی درست تفتیش نہ کرنے پرعدالت تفتیشی افسرپربرہم ہوگئی، عدالت نے کہا کہ جوبھی ہوآپ نے قانون کے مطابق کارروائی کرنی ہے،بچے کے حوالے سے مدعی نے بتاناہے پولیس کیاکررہی ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ بتائیں آپ نے کیاتفتیش کی؟تفتیشی افسر نے کہا کہ بچے سے بدفعلی میڈیکل کرانے پرثابت ہوئی،جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کیوں نہ آپ کیخلاف تادیبی کارروائی کی جائے،عدالت نے آئی جی اسلام آبادکوکل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد