جج ویڈیو سکینڈل، اسلام آبادہائیکورٹ نے ناصر بٹ کی سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل نوازشریف کیس کیساتھ منسلک کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ ناصر بٹ کی سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل نوازشریف کیس کیساتھ منسلک کردی،عدالت نے حکم دیا ہے کہ ناصر بٹ کی درخواست کو نوازشریف کی اپیل کیساتھ سناجائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں ناصر بٹ کی سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، وکیل درخواستگزار نے کہا کہ سنگل بنچ کے فیصلے میں قانونی سقم ہیں عدالت سے استدعا ہے کہ فیصلہ کالعدم قراردیاجائے وکیل نے کہاکہ لندن ہائی کمیشن کو ویڈیو سے متعلق دستاویزات کی تصدیق کا حکم دیاجائے۔عدالت نے درخواست کو نوازشریف کی العزیزیہ اپیل سے منسلک کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے حکم دیا ہے کہ ناصر بٹ کی درخواست کو نوازشریف کی اپیل کیساتھ سناجائے گا ،عدالت نے وفاق کونوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیااورمزیدسماعت25 نومبر تک ملتوی کردی۔