لاہورہائیکورٹ ،سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستوں پر منہاج القرآن کے وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران منہاج القرآن کے وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کردی،جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے لیڈر پہلے کہہ رہے ہیں ان کے مقدمے کا ٹرائل نہیں ہو رہا،پہلے ہی فل بنچ نے بہت وقت دیا ۔
تفصیلات کے مطاب لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،منہاج القرآن کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی،لاہو رہائیکورٹ نے منہاج القرآن کے وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کردی۔جسٹس قاسم خان نے کہا کہ آپ کے لیڈر پہلے کہہ رہے ہیں ان کے مقدمے کا ٹرائل نہیں ہو رہا،پہلے ہی فل بنچ نے بہت وقت دیا آپ کے کلائنٹ ہی میڈیا پر بیان دیتا ہے کہ مقدمے کا فیصلہ نہیں ہو رہا۔
جسٹس قاسم خان نے کہا کہ اس وجہ سے وقت دیا تھا آپ کا سپریم کورٹ میں فیصلہ ہو جائےوکیل درخواستگزار نے کہا کہ توقع ہے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ والا کیس ختم ہو جائے گا اس کے بعد بنچ متاثرین کی اپیل سن لے گا ،جسٹس قاسم خان نے کہا کہ آپ دلائل شروع کریں اگر سپریم کورٹ سے حکم امتناع آگیا تو ہم کارروائی روک لیں گے ۔