امل قتل کیس، سندھ ہیلتھ کمیشن کے حکام لوگوں پردبائو ڈال رہے ہیں،غیرقانونی دبائو ثابت ہواتوسندھ ہیلتھ کمیشن ختم کردیں گے،سپریم کورٹ

امل قتل کیس، سندھ ہیلتھ کمیشن کے حکام لوگوں پردبائو ڈال رہے ہیں،غیرقانونی ...
امل قتل کیس، سندھ ہیلتھ کمیشن کے حکام لوگوں پردبائو ڈال رہے ہیں،غیرقانونی دبائو ثابت ہواتوسندھ ہیلتھ کمیشن ختم کردیں گے،سپریم کورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے امل قتل کیس میں سندھ ہیلتھ کمیشن کورپورٹ جمع کرانے کیلئے مہلت دےدی ،جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سندھ ہیلتھ کمیشن کے حکام لوگوں پردبائو ڈال رہے ہیں،غیرقانونی دبائو ثابت ہواتوسندھ ہیلتھ کمیشن ختم کردیں گے،سنگین الزامات ثابت ہونے پرکوئی رعایت نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں امل قتل کیس کی سماعت ہوئی،آئی جی اورایڈووکیٹ جنرل سندھ عدالت پیش ہوئے،ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ بچی کے والدین کوپالیسی کے تحت معاوضے کی منظوری دی،سندھ ہیلتھ کمیشن نے ایک رپورٹ کراچی میں جمع کرادی، دوسری رپورٹ کیلئے عدالت ایک روزکی مہلت دے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ جن کی وجہ سے بچی کی جان گئی ان کیخلاف کیاکارروائی ہوئی؟آئی جی سندھ نے کہا کہ ذمہ دارپولیس اہلکارمعطل اورمقدمات کااندراج ہوچکا،ان کے مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں،عدالت نے کہا کہ جن کی غفلت سے بچی کی جان گئی کیاانہیں معطل کردیناکافی ہے۔
جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ رپورٹ میں یقین دہانی کرائی گئی،دوبارہ ایساواقعہ نہیں ہوگا،سندھ ہیلتھ کمیشن کے حکام لوگوں پردبائوڈال رہے ہیں،غیرقانونی دبائو ثابت ہواتوسندھ ہیلتھ کمیشن ختم کردیں گے، سنگین الزامات ثابت ہونے پرکوئی رعایت نہیں ہوگی،عدالت نے سندھ ہیلتھ کمیشن کورپورٹ جمع کرانے کیلئے مہلت دےدی اورکیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی۔