نوازشریف بیرون ملک روانہ لیکن حکومت کو اپیل کرنی چاہیے یا نہیں؟ شیخ رشید نے مشورہ دیدیا
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت کو نواز شریف کے بیرون ملک جانے سے متعلق فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کرنی چاہیے، نواز شریف بھی بیماری پر سیاست نہ کریں ورنہ فلم الٹی چل سکتی ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے راولپنڈی کے سرکاری کالج میں سٹوڈنٹ کونسل کی تقریب حلف برداری میں منعقدہ تقریب سے خطاب ہوئے کہا بیماری پر سیاست کرنے کے قائل نہیں، ایک آدمی زیادہ بیمار ہے، سپریم کورٹ نہیں جانا چاہیئے، بیمار آدمی کو باہر جانے دیں، اس پر سیاست نہ کریں۔
انہوں نے کہا فضل الرحمن کی غلط فہمی دور ہو چکی، انکے ساتھ اب کوئی بھی نہیں، (ق) لیگ بھی عمران خان کیساتھ ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کابینہ میں ردوبدل کا علم نہیں، اتفاق کرتا ہوں ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری ہے، عمران خان مہنگائی ختم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں، خورشید شاہ کے علاوہ سب پلی بارگین پر ہیں۔