شہبازشریف لندن آرہے ہیں ،مجھ پر مقدمے کیلئے عدالت پیش ہونا کافی نہیں ،برطانوی صحافی ڈیوڈ روز
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈروزنے شہباز شریف کی لندن آمدپرٹوئٹ میں کہا ہے کہ شہبازشریف لندن آرہے ہیں لیکن مجھ پر مقدمے کیلئے عدالت پیش ہونا کافی نہیں ،قانونی چارہ جوئی ایک طویل عمل ہے فی الحال مقدمے سے متعلق کچھ نظر نہیں آرہا۔
ڈیلی میل کے برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بہت سے افراد نے نشاندہی کی ہے کہ آج شہباز شریف لندن آرہے ہیں،شہباز شریف مجھ پر مقدمہ چلانے کیلئے عدالت میں پیش نہیں ہوں گے، ڈیوڈ روز نے کہا کہ ایک طویل معاملہ ہے جو وکلاکے ذریعہ کاغذات کی صورت میں چلتارہے گا،ایسی کوئی علامت نہیں کہ میرے خلاف معاملہ آگے بڑھے۔