جعلی اکائونٹس کے سندھ روشن پروگرام میں نیب راولپنڈی کی ایک اور کامیابی،ندیم یونس سے 6 کروڑ42 لاکھ روپے کی ریکوری کرلی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی اکائونٹس کے سندھ روشن پروگرام میں نیب راولپنڈی نے ایک اور کامیابی حاصل کرلی ،سندھ روشن پروگرام کے کنٹریکٹر ندیم یونس نے 6 کروڑ 42 لاکھ روپے نیب کو واپس کر دیئے
میڈیا رپورٹس کے مطابق جعلی اکائونٹس کے سندھ روشن پروگرام میں نیب راولپنڈی نے ایک اور کامیابی حاصل کرلی ،سندھ روشن پروگرام کے کنٹریکٹر ندیم یونس نے پلی بارگین کر لی،ملزم نے 6 کروڑ 42 لاکھ روپے نیب کو واپس کر دیئے،چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد احتساب عدالت نے ملزم ندیم یونس کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی،ملزم نے سندھ روشن پروگرام میں کرپشن کا اعتراف کرلیا، درخواست منظور ہونے پر ندیم یونس کا نام ملزموں کی فہرست سے نکال دیا گیا۔