’شہباز شریف جیت گئے،مریم نواز کا ٹویٹر خاموش رہنے کا مطلب یہ ہے کہ‘۔۔۔ ،سینئر صحافی سلیم صافی کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم نوازشریف پاکستان سے چلے گئے ہیں تاہم ان کی روانگی کے بعد خبروں ،تبصروں اور تجزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی حوالے سے سینئر صحافی سلیم صافی نے بھی اپنی رائے دی ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے کہا باہر نواز گئے مگر جیت شہباز گئے۔ اب بھی اگر مریم نواز کا ٹویٹر خاموش رہتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ نواز کا بیانیہ ہار اور شہباز کا جیت گیا۔ شہباز کے سیاست کی کامیابی کسی اور کی سیاسی موت بھی ہے ، اس لئے وہ نواز شریف کے باہر جانے کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا تھا۔“
سلیم صافی کے اس ٹویٹ پر لوگوں کی بڑی تعداد نے تبصرہ کیاہے۔ماریہ صدیقی نامی صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا ”ویسے تو انقلاب کے تقریبا 370 طریقے تاریخی کتابوں میں درج ہیں ہیں مگر میرے قائد نوازشریف نے ہمیشہ سب سے آزمودہ طریقہ یعنی " بھاگ لو" پر ہی عمل کیا ہے۔۔شیرررررررررررررر۔۔۔ایک واری فیرررررررر“
شعیب رضا سید نے مشورہ دیا کہ” میرے خیال میں اصل امتحان تو اب انگلینڈ میں رہنے والے محب وطن پاکستانیوں کا شروع ہوا ہے۔اپنے اپنے موبائل کیمرے تیار رکھو اور جہاں بھی یہ باو جی شاپنگ کرتا یا برگر کھاتا نظر آئے فوراََ ویڈیو بنا کر اپلوڈ کرو“
آصف نے لکھا کہ ”10 دسمبر 2000 سے 19 نومبر 2019 تک۔۔۔سعودی طیارے سے قطری طیارے تک۔۔۔نظریاتی کا نظریہ نہیں صرف طیارہ بدلا۔۔۔آمریت ہو یا جمہوریت، صرف سہارا بدلا۔۔۔“
واجد نامی ایک صارف کو سلیم صافی کے بیان سے سو فیصد اتفاق ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کیلئے لندن چلے گئے ہیں۔ ان کے بھائی میاں شہبازشریف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔