آسٹریلین ٹیم کے دورہ پاکستان سے پہلے کون سی ٹیموں کو بلایا ہے؟ وسیم خان نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

آسٹریلین ٹیم کے دورہ پاکستان سے پہلے کون سی ٹیموں کو بلایا ہے؟ وسیم خان نے ...
آسٹریلین ٹیم کے دورہ پاکستان سے پہلے کون سی ٹیموں کو بلایا ہے؟ وسیم خان نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے کہا ہے کہ 2022ءمیں آسٹریلین ٹیم کے دورہ پاکستان کی راہ ہموار کرنے کیلئے پلیئرز ایسوسی ایشن اور کرکٹ آسٹریلیا سے بات چیت میں پہلے ”اے“ ٹیموں کو بھجوانے کیلئے کہہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں وسیم خان نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کی ٹیسٹ سیریز کیلئے آمد اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تمام میچز کا انعقاد پاکستان میں ہونے سے ہمارا کیس مضبوط ہوگا،لوگوں کو ملک میں آ کر ہی اندازہ ہوسکتا ہے کہ حالات مفروضوں سے قطعی مختلف ہیں۔

وسیم خان نے کہا کہ پی ایس ایل کیلئے 15ملکوں سے تعلق رکھنے والے 260کرکٹرز نے رجسٹریشن کرالی،ان کی زبان سے نکلی بات پر لوگ زیادہ یقین کریں گے،جنوبی افریقہ، آئرلینڈ اور افغانستان کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی ہے جبکہ جنوری میں بنگلہ دیش کا ٹور بھی ممکن ہوسکتا ہے،ہمیں چھوٹے، چھوٹے لیکن مسلسل قدم اٹھاتے رہنا ہے۔

مزید : کھیل