”عمران خان سینئر جب دوسرا سپیل کراتے تھے تو۔۔۔“ مصباح الحق نے فاسٹ باﺅلرز سے توقعات وابستہ کر لیں، عمران خان سینئر سے متعلق اہم بات بتا دی

”عمران خان سینئر جب دوسرا سپیل کراتے تھے تو۔۔۔“ مصباح الحق نے فاسٹ باﺅلرز ...
”عمران خان سینئر جب دوسرا سپیل کراتے تھے تو۔۔۔“ مصباح الحق نے فاسٹ باﺅلرز سے توقعات وابستہ کر لیں، عمران خان سینئر سے متعلق اہم بات بتا دی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے قومی فاسٹ باﺅلرز سے بلند توقعات وابستہ کر لی ہیں جنہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ پیس بیٹری توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں مصباح الحق نے کہاکہ گزشتہ ٹور میں دوسرا سپیل کرتے ہوئے عمران خان سینئر کی رفتار میں واضح کمی ہوجاتی تھی تاہم حالیہ ڈومیسٹک سیزن کے دوران کوچز سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ پیسر نے بڑی محنت کی جس سے فارم و فٹنس میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کم عمر ہیں لیکن ان کو گیند پر شاندار کنٹرول حاصل ہے اور ان کا ایکشن بھی بہترین ہے جبکہ وہ جانتے ہیں کہ کہاں اور کس لینتھ پر بولنگ کرنی ہے، انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور یہاں آسٹریلیا میں بھی گہرا تاثر چھوڑا، ان کی باﺅلنگ میں اتنی جان ہے کہ ٹیم کیلئے میچ ونر ثابت ہوسکیں۔

ماضی میں عمران خان، وسیم اکرم اور وقار یونس کی خدمات حاصل ہونے کے باوجود ٹیسٹ میچز جیتنے میں ناکام رہنے کے سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ نوجوان پیسرز پرجوش اور باصلاحیت ہیں،ان کے پاس موقع ہے کہ ماضی میں جو لیجنڈز نہیں کرپائے وہ اس بار کردکھائیں، امید ہے کہ پیسرز توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب ہوں گے۔

مزید : کھیل