برطانوی شہزادی کے بعد اب کس ملک کی ملکہ پاکستان آرہی ہیں اور کیوں؟ پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

برطانوی شہزادی کے بعد اب کس ملک کی ملکہ پاکستان آرہی ہیں اور کیوں؟ ...
برطانوی شہزادی کے بعد اب کس ملک کی ملکہ پاکستان آرہی ہیں اور کیوں؟ پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے بعد اب نیدرلینڈز کی ملکہ میکسیما پاکستان کے دورے پر آ رہی ہیں۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق نیدرلینڈز میں واقع پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملکہ میکسیماپاکستانی دورے کے دوران فنانشل سروسز میں ترقی کے حوالے سے گفت و شنید کریں گی تاکہ پاکستان کی مالی صورتحال میں بہتری لائی جا سکے۔
پاکستان میں اپنے قیام کے دوران ملکہ میکسیما صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے علاوہ بین الاقوامی ترقیاتی پارٹنرز، سٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر، مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ، نادرا چیئرمین عثمان مبین اور دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔ وہ مائیکروپے منٹس گیٹ وے کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گی جو کہ سٹیٹ بینک کا ایک منصوبہ ہے، جس کا مقصد ڈیجیٹل پے منٹس کو آسان اور سستا بنانا ہے۔ ان کا دورہ 25تا 27نومبر ہو گا۔واضح رہے کہ ملکہ میکسیما اس سے قبل فروری 2016ءمیں بھی پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں۔