ساتھ رہنے والی دو عورتیں اور ایک مرد، دنیا کی انوکھی ترین پریم کہانی

ساتھ رہنے والی دو عورتیں اور ایک مرد، دنیا کی انوکھی ترین پریم کہانی
ساتھ رہنے والی دو عورتیں اور ایک مرد، دنیا کی انوکھی ترین پریم کہانی

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی معاشرے میں جنسی بے راہ روی کس نہج کو پہنچ چکی ہے اس کا اندازہ ان دوعورتوں اور ایک مرد کی انوکھی پریم کہانی سے لگایا جا سکتا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق جیکب بوسویل اور میگھن موئرہیڈ نامی یہ مرد اور عورت میاں بیوی ہیں جبکہ 21سالہ گیبرئیلی ریسی نامی لڑکی ان دونوں کی محبوبہ۔ گیبرئیلی امریکی ریاست ایڈاہو کی رہنے والی تھی۔ اس کی ’شوگر ڈیڈی ویب سائٹ‘ پر اس جوڑے سے ملاقات ہوئی۔ اس وقت اس کی عمر 19سال تھی۔ وہ 500میل کا سفر کرکے اس جوڑے کے پاس امریکی ریاست اوٹاہ آ گئی اور تب سے ان کے ساتھ رہ رہی ہے۔

گیبرئیلی کا کہنا ہے کہ وہ مرد اور عورت دونوں میں جنسی رغبت رکھتی تھی چنانچہ جیکب اور میگھن کی صورت میں مجھے دونوں یہاں مل گئے۔ میں نے اس سے پہلے کبھی کسی کے ساتھ جنسی تعلق قائم نہیں کیا تھا کیونکہ میں اپنے جنسی رجحان کے حوالے سے تذبذب کا شکار رہتی تھی۔ جب مجھے جیکب اور میگھن شوگر ڈیڈی ویب سائٹ پر ملے تو مجھے لگا کہ مجھے ان کے پاس جانا چاہیے کیونکہ وہاں میں مرد اور عورت دونوں کے ساتھ بیک وقت جنسی تعلق قائم کر سکتی تھی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس