پی سی بی نے ایک مرتبہ پھر عالمی ثالثی عدالت سے رابطہ کر لیا مگر کس کیخلاف؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

پی سی بی نے ایک مرتبہ پھر عالمی ثالثی عدالت سے رابطہ کر لیا مگر کس کیخلاف؟ ...
پی سی بی نے ایک مرتبہ پھر عالمی ثالثی عدالت سے رابطہ کر لیا مگر کس کیخلاف؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز دکھانے سے انکار کرنے والے بھارتی براڈکاسٹر کیخلاف لندن کی عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے دوران ایونٹ معاہدے کی پاسداری نہ کرنے پر نقصان کا ازالہ کرنے اور داد رسی کی درخواست کی ہے۔پی سی بی اور بھارتی براڈ کاسٹر آئی ایم جی آر کے درمیان پی ایس ایل 2019ءکے تمام میچز براہ راست دکھانے کا معاہدہ تھا تاہم صرف سات میچز کے بعد براڈکاسٹرزنے معاہدے کی پاسداری کرنے سے انکار کرتے ہوئے کام روک دیاتھا۔

براڈکاسٹر حکام کے اس اچانک فیصلے اور ایونٹ کو خراب کرنے کی کوشش پرپاکستان کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل میچز جاری رکھنے میں نہ صرف مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ سخت شدید ذہنی کوفت بھی برداشت کرنا پڑی تاہم فوری طور پر بندوبست کرکے ان میچز کو ٹی وی پر دکھانا ممکن بنایا۔

ذرائع کے مطابق لندن کی اس عالمی ثالثی عدالت میں کئے جانے والے مقدمے میں بطور ہرجانہ ایک بھاری رقم وصول کرنے کا مطالبہ کیاگیاہے تاہم اس کی تفصیلات ابھی خفیہ رکھی جارہی ہیں۔

مزید : کھیل