میرا سیٹھی کی شادی کے موقع پر دولہا نے نیل پالش کیوں لگا رکھی تھی؟ خود ہی بتادیا

میرا سیٹھی کی شادی کے موقع پر دولہا نے نیل پالش کیوں لگا رکھی تھی؟ خود ہی ...
میرا سیٹھی کی شادی کے موقع پر دولہا نے نیل پالش کیوں لگا رکھی تھی؟ خود ہی بتادیا

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ میرا سیٹھی نے گزشتہ دنوں انتہائی سادگی سے شادی کر لی۔ ان کی شادی کی تصاویر منظرعام پر آئیں تو لوگ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ میرا سیٹھی کے دولہا نے بھی نیل پالش لگا رکھی تھی۔ اب میرا سیٹھی نے اپنے میاں کے نیل پالش لگانے کی وجہ بھی بتا دی ہے۔ ویب سائٹ مینگوباز کے مطابق میرا سیٹھی نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنی اور اپنے شوہر کی ایک تصویر پوسٹ کی اور اس کے ساتھ لکھا کہ ”میں نے اپنا میک اپ خود کیا، بالوں کی پونی ٹیل بنائی اور اپنی زندگی کی محبت سے شادی کر لی۔ “

میرا سیٹھی نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ ”شادی سے دو ہفتے قبل میں نے اپنی زندگی کی محبت کے ناخنوں پر نیل پالش لگائی تھی۔ اس وقت میری زندگی کی محبت سو رہی تھی۔ جب میری زندگی کی محبت جاگی اور اپنے ہاتھ دیکھے، تو مسکرا دی۔ اگلے دو ہفتے میری زندگی کی محبت نے اسی طرح گزارے اور ناخنوں پر وہی نیل پالش لیے وہ شادی کی تقریب میں آیا۔ مجھے اس سے محبت ہے۔ یہ ہمارے اس خوشیوں سے معمور دن کی تصویر ہے۔“

مزید : تفریح