’یہ ایک تاریخی سفر ہے اور ۔۔۔‘ سینئر صحافی کامران خان نے نواز شریف کی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے حیران کن بات کہہ دی

’یہ ایک تاریخی سفر ہے اور ۔۔۔‘ سینئر صحافی کامران خان نے نواز شریف کی یہ ...
’یہ ایک تاریخی سفر ہے اور ۔۔۔‘ سینئر صحافی کامران خان نے نواز شریف کی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے حیران کن بات کہہ دی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف علاج کیلئے لندن روانہ ہوچکے ہیں ،جہاں ان کا ہارلے سٹریٹ کلینک میں علاج کیا جائے گا، سینئر صحافی کامران خان نے نواز شریف کی جہاز کے اندر سے لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔

سینئر صحافی کامران خان نے نواز شریف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بہت سی وجوہات کی بنا پر ایک تاریخی سفر ہے، اس پر تعیش ایئر ایمبولینس میں نواز شریف اپنے بھائی شہباز شریف کے ساتھ موجود ہیں۔ پاکستان کی سیاست آئندہ آنے والے ماہ و سال میں اس تاریخی پرواز کے اثرات کی گواہی دے گی۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف علاج کی غرض سے قطر ایئر ویز کی ایئر ایمبولینس کے ذریعے منگل کے روز لندن روانہ ہوئے ہیں ۔ ان کے ساتھ اس سفر میںان کے بھائی شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان بھی ہمراہ تھے۔

مزید : سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور