’فلم انڈسٹری نے ابھی چلنا شروع کیا ہے،دوڑے گی تو ۔۔۔ ‘ لیجنڈ غلام محی الدین نے امید دلادی

’فلم انڈسٹری نے ابھی چلنا شروع کیا ہے،دوڑے گی تو ۔۔۔ ‘ لیجنڈ غلام محی الدین ...
’فلم انڈسٹری نے ابھی چلنا شروع کیا ہے،دوڑے گی تو ۔۔۔ ‘ لیجنڈ غلام محی الدین نے امید دلادی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی فلم انڈسٹری کےسینئر اداکار غلام محی الدین نےکہاہے کہ فلم انڈسٹری نے ابھی چلنا شروع کیا ہےجب یہ دوڑنا شروع کر دے گی تو اس کے مسائل بھی خو بخود ختم ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق غلام محی الدین نے کہا کہ ایک دور میں ہماری انڈسٹری مکمل معذور ہو چکی تھی لیکن اب حالات بہتر ہوئے ہیں اور اس نے بحالی کی جانب سفر شروع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی یہ دعویٰ نہیں کیا جا سکتا کہ فلم انڈسٹری مکمل طو رپر بحال ہو چکی ہے البتہ اس نے چلنا شروع کر دیا ہے اور آنے والے سالوں میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گی۔غلام محی الدین کہا کہ ایک وقت وہ تھا جب  پاکستانی سٹوڈیوز میں بیک وقت چارسے پانچ فلموں کی شوٹنگز ہوا کرتی تھیں اورجب یہ سلسلہ دوبارہ شروع ہو جائے گا تو اس کے مسائل بھی خود بخود دم توڑ جائیں گے،فلم انڈسٹری کے فروغ کے لئے پہلے بھی خدمات پیش کیں اور اب بھی حاضر ہیں۔

مزید : تفریح