وزیر اعظم عمران خان کی نومنتخب سری لنکن صدر کو فون پر مبارکباد

وزیر اعظم عمران خان کی نومنتخب سری لنکن صدر کو فون پر مبارکباد
وزیر اعظم عمران خان کی نومنتخب سری لنکن صدر کو فون پر مبارکباد

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کا نومنتخب سری لنکن صدر کو فون ، مبارکباد اور دورہ پاکستان کی دعوت دی ، نومنتخب صدر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے نومنتخب سری لنکن صدر کو ٹیلی فون کرکے مبارکباد دی ۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سری لنکن عوام نے اپنی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کے سری لنکن قیادت پاک سری لنکن تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے کرجائے گی اورسری لنکا میں ترقی اور خوشحالی لانے کا باعث ہوگی ۔ وزیر اعظم نے سری لنکن صدر کودورہ پاکستان کی دعوت دی ۔ سری لنکن صدر نے گوتابا یا راجا پکسا نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ۔

مزید : قومی