اچھا گلوکار بننے کیلئے کیا ضروری ہے؟ حمیرا ارشد نے نوجوانوں کو مشورہ دے دیا

اچھا گلوکار بننے کیلئے کیا ضروری ہے؟ حمیرا ارشد نے نوجوانوں کو مشورہ دے دیا
اچھا گلوکار بننے کیلئے کیا ضروری ہے؟ حمیرا ارشد نے نوجوانوں کو مشورہ دے دیا

  



لاہور(این این آئی)معروف گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ گائیکی کی دنیا میں پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ہمارے گلوکاروں نے پوری دنیا میں اپنی  قابلیت کا سکہ منوایا ہے،استاد کی رہنمائی اور مسلسل ریاضت کے بغیر کامیابی نہیں مل سکتی۔

ایک انٹر ویو میں حمیرا ارشد نے کہا کہ گلوکاری ایک مشکل آرٹ ہے اور اس کی گہرائی جاننے کے لئے بڑی محنت درکار ہے،میں خود کو آج بھی فن کی طالبہ سمجھتی ہوں،فن میں بھی وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلی آتی ہے اور ہمیں اس کے مطابق آگے بڑھنا چاہیے۔حمیرا ارشد نے کہا کہ گھٹن کے موجودہ حالات میں عوام کو تفریح مہیا کرنے کے لئے وزارت ثقافت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جوائنٹ وینچر کرے اور اس تجویز پر فی الفور عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید : تفریح