پڑوسی ملک کا دارالحکومت زلزلے سے لرز اٹھا

پڑوسی ملک کا دارالحکومت زلزلے سے لرز اٹھا
پڑوسی ملک کا دارالحکومت زلزلے سے لرز اٹھا

  



نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پڑوسی ملک بھارت کے دارالحکومت نئی دلی سمیت دیگر شہر شدید زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی اور اس کے قریبی علاقوں کے ساتھ ساتھ اتر پردیش کے بعض شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 1 محسوس کی گئی ہے اور اس کا مرکز نیپال اور بھارت کا بارڈر تھا۔ابتدائی طور پر موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

مزید : ماحولیات