مولانافضل الرحمان اسلام آباد سے کیا لیکر گئے ؟ فردوس عاشق اعوان نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کوبھی ہنسی آجائے

مولانافضل الرحمان اسلام آباد سے کیا لیکر گئے ؟ فردوس عاشق اعوان نے ایسی بات ...
مولانافضل الرحمان اسلام آباد سے کیا لیکر گئے ؟ فردوس عاشق اعوان نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کوبھی ہنسی آجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد سے طفل تسلیاں لیکر گئے ہیں اور اب شرمندہ ہونے کی بجائے غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو آگے اندھیرا ہی اندھیرا نظر آرہاہے ۔وہ اپنے ورکرز کو طفل تسلیاں دے رہے ہیں ، اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اگلے الیکشن کا انتظار اسمبلی سے باہر بیٹھ کرہی کرنا پڑے گا اور وزیر اعظم عمران اپنے پانچ سال پورے کرکے عوام کے سامنے سرخرو ہونگے ۔
فردوس عاشق اعوان کا کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد سے طفل تسلیاں لیکر گئے ہیں اور اب شرمندہ ہونے کی بجائے غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ذہنی صدمے کا شکار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملکی حالات بہتر ہورہے ہیں۔

مزید :

قومی -