”وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ برقرار،مولانا سے کی گئی کچھ باتیں۔۔۔“چودھری پرویز الہٰی کاحیران کن بیان

”وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ برقرار،مولانا سے کی گئی کچھ ...
”وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ برقرار،مولانا سے کی گئی کچھ باتیں۔۔۔“چودھری پرویز الہٰی کاحیران کن بیان

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے استعفیٰ کا مطالبہ ختم نہیں ہوا ، ان سے کی گئی کچھ باتیں امانت ہیں ، وہ میں نہیں بتاسکتا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا استعفیٰ کا مطالبہ اپنی جگہ پر قائم ہے اورختم نہیں ہوا ۔ ان کے ساتھ کی گئی کچھ باتیں ایسی ہیں جو امانت کے طور پر ہیں ، میں وہ باتیں نہیں بتا سکتا ۔

اس پروگرام میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد سے طفل تسلیاں لیکر گئے ہیںاور اب شرمندہ ہونے کی بجائے غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کو آگے اندھیرا ہی اندھیرا نظر آرہاہے ۔وہ اپنے ورکرز کو طفل تسلیاں دے رہے ہیں ، اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اگلے الیکشن کا انتظار اسمبلی سے باہر بیٹھ کرہی کرنا پڑے گا اور وزیر اعظم عمران اپنے پانچ سال پورے کرکے عوام کے سامنے سرخرو ہونگے ۔

فردوس عاشق اعوان کا کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد سے طفل تسلیاں لیکر گئے ہیںاور اب شرمندہ ہونے کی بجائے غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ذہنی صدمے کا شکار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملکی حالات بہتر ہورہے ہیں۔

مزید : قومی