’ سانپ نکل جانے کے بعد لکیر نہیں پیٹا کرتے ‘ نوازشریف کی بیرون ملک روانگی پر حسن نثار نے کپتان کو مشورہ دے دیا

’ سانپ نکل جانے کے بعد لکیر نہیں پیٹا کرتے ‘ نوازشریف کی بیرون ملک روانگی پر ...
’ سانپ نکل جانے کے بعد لکیر نہیں پیٹا کرتے ‘ نوازشریف کی بیرون ملک روانگی پر حسن نثار نے کپتان کو مشورہ دے دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارحسن نثار نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی پرعمران خان کی تقریر کے حوالے سے کہاہے کہ سانپ نکل جانے پر لکیریں نہیں پیٹا کرتے ۔

حسن نثار نے کہاہے کہ نوازشریف کی بیرون ملک روانگی پر عمران خان کی تقریر کے حوالے سے ایک محاورہ ہے کہ سانپ نکل جانے کے بعد لکیر نہیں پیٹا کرتے ، یہ 72سال کا تاثر ہے ، اس کوختم کرنے کیلئے کوئی شارٹ کٹ اور یوٹرن نہیں ہے ۔

حسن نثار کا کہنا تھا کہ عمران خان ادھر ادھر بھٹکنے کیلئے ملک کی بہتری پر توجہ دیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان یو ٹرن اور شارٹ کٹ لینے کی بجائے کام پر توجہ دیں اور فرسٹریشن کا شکار نہ ہوں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد