کرپشن ختم کرنے کیلئے سب سے پہلے کہاں ہاتھ ڈالنا ہوگا؟ ارشاد بھٹی نے وہ مشورہ دے دیا جس پر عمل کرتے ہوئے ہر کسی کے پر جلتے ہیں

کرپشن ختم کرنے کیلئے سب سے پہلے کہاں ہاتھ ڈالنا ہوگا؟ ارشاد بھٹی نے وہ مشورہ ...
کرپشن ختم کرنے کیلئے سب سے پہلے کہاں ہاتھ ڈالنا ہوگا؟ ارشاد بھٹی نے وہ مشورہ دے دیا جس پر عمل کرتے ہوئے ہر کسی کے پر جلتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ عمران خان کرپشن کا خاتمہ اپنے گھر سے شروع کریں اورحکومت میں بھی بہت سے چور بیٹھے ہیں، اگر وزیر اعظم کوان کونیب کے حوالے کردیں گے تو عمران خان کا بیانیہ مضبوط ہوگا ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ ہواﺅں کا رخ بالکل بھی تبدیل نہیں ہوا ،عمران خان اپنی تقریر میں کسی کو نہیں بتارہے تھے ۔ عمران خان نے اپنی تقریر میں دوبڑے مزے کی باتیں کیں ہیں کہ بے بس قیدی جیلوں میں رل رہے ہیں تو عمران خان اسی لئے آئے تھے کہ ان کورلنے سے بچائیں ۔ وزیر اعظم پنجاب کے دس ہزار قیدیوں کو ریلیف دیں یہ کام انتظامیہ کا ہے عدلیہ پر نہ چھوڑا جائے ۔
ارشاد بھٹی کا کہناتھاکہ عمران خان کرپشن کا خاتمہ اپنے گھر سے شروع کریں اورحکومت میں بھی بہت سے چور بیٹھے ہیں، اگر وزیر اعظم کوان کونیب کے حوالے کردیں گے تو عمران خان کا بیانیہ مضبوط ہوگا ۔