مقبوضہ کشمیر میں شٹ ڈاؤن سے کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہوا؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

مقبوضہ کشمیر میں شٹ ڈاؤن سے کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہوا؟ اعدادو شمار سامنے ...
مقبوضہ کشمیر میں شٹ ڈاؤن سے کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہوا؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر (صباح نیوز)مقبوضہ کشمیر کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا کہنا ہے کہ اگست میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت واپس لینے کے بعد سے 1 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔انہوں نے بھارتی حکومت کے خلاف نقصانات پر مقدمہ کرنے کا عندیہ بھی دے دیا۔

بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتےہوئےاسے وفاقی اکائیوں میں تبدیل کردیاتھااورکہاتھا کہ اِس اقدام سےخطے میں ترقی ہوگی تاہم کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی)کا کہنا ہے کہ ترقی تو دھوکا تھا، شٹ ڈاون کی وجہ سے عوام نے مارکیٹوں اور کاروبار کو احتجاجا بند کردیا ہے۔

کے سی سی آئی کے نائب صدر ناصر خان کا کہنا تھا کہ 'اندازے کے مطابق ستمبر کے مہینے تک 1.40 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا تھا تاہم اب اس میں کہیں زیادہ اضافہ ہوچکا ہوگا'۔ان کا کہنا تھا کہ 'ہم عدالتوں سے نقصانات کا معلوم کرنے کے لیے بیرونی ایجنسی کی خدمات حاصل کرنے کا کریں گے کیونکہ یہ ہمارے اختیار سے بھی باہر ہے'۔انہوں نے کہا کہ 'خطے میں مواصلاتی بندش کی وجہ سے ادارے کا کاروبار کے مالکان سے بذریعہ ٹیلی فون رابطہ نہیں ہوپارہا کہ اندازے سامنے آسکیں'۔

بھارت کے وزارت داخلہ اور مقامی حکومت کے نمائندگان نے معاملے پر رائے دینے سے انکار کردیا۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت واپس لینے کے اور مواصلاتی بلیک آٹ کو 12 نومبر 100 روز مکمل ہوئے تھے۔مواصلاتی بندش کے علاوہ بھارت نے مقامی رہنماوں کو گرفتار، سفر پر پابندی عائد کی تھی اور ہزاروں فوجیوں کو سیکیورٹی خدشات ظاہر کرتے ہوئے بھیجا تھا۔چند پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے انٹرنیٹ تک رسائی بڑے پیمانے پر اب بھی بند ہے۔کریک ڈاون کی وجہ سے سیاحت سمیت زراعت، باغات اور آرٹس اینڈ کرافٹس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔سری نگر میں ایک ہوٹل چلانے والے وویک وزیر کا کہنا تھا کہ مجھے کئی مہینوں تک یہاں استحکام نظر نہیں آرہا، صورتحال غیر یقینی ہے'

مزید :

بزنس -