عمران خان کے منہ سے کبھی جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کی بات کیوں نہیں نکلتی؟ سینئر صحافی مظہر عباس نے سوال اٹھادیا

عمران خان کے منہ سے کبھی جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کی بات کیوں نہیں نکلتی؟ ...
عمران خان کے منہ سے کبھی جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کی بات کیوں نہیں نکلتی؟ سینئر صحافی مظہر عباس نے سوال اٹھادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کا مظہر عباس نے کہاہے کہ یہاں پاکستان دو پاکستان نہیں بلکہ کئی پاکستان ہیں، یہاں ایسے ایسے پاکستان ہیں کہ کیس عدالت میں نہیں جاتا اور وڈیرا فیصلہ کردیتا ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ اگر عمران خان کا بیانیہ یہ ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے خاندان کو سزادے دی جائے تو ملک سے کرپشن ختم ہوجائے گی تو یہ بیانیہ غلط ہے ۔ عمران خان نے کہا تھا کہ پولیس اصلاحات کرنی ہیں لیکن وہ نہیں کرسکے ، یہاں پاکستان دو پاکستان نہیں ہیں بلکہ کئی پاکستان ہے، یہاں ایسے ایسے پاکستان ہیں کہ کیس عدالت میں نہیں جاتا اور وڈیرا فیصلہ کردیتا ہے ۔

مظہر عباس کا کہناتھا کہ عمران خان کے منہ سے کبھی جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کی بات نہیں سنی ، عمران خان کولینڈ ریفارمز کرنے سے کس نے روکاہے ؟ انہوں نے کہا کہ مثالیں دوسرے لوگ دیا کرتے ہیں، حکومت مثالیں بنایا کرتی ہیں ، اس لئے وزیر اعظم خود مثال بنیں ، ان کے پاس اپنے بیانیے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے بڑا وقت ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد