عمران خان کوبیانیہ چلانے کیلئے ابھی مزید جھوٹ بولنا پڑے گا، حفیظ اللہ نیازی کا دعویٰ

عمران خان کوبیانیہ چلانے کیلئے ابھی مزید جھوٹ بولنا پڑے گا، حفیظ اللہ نیازی ...
عمران خان کوبیانیہ چلانے کیلئے ابھی مزید جھوٹ بولنا پڑے گا، حفیظ اللہ نیازی کا دعویٰ

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ فرسٹریشن امنڈ امنڈ کرباہر آرہی ہے ، عمران خان نواز شریف کے باہر جانے پر بہت زیادہ فرسٹریشن کا شکار تھے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ اس ملک میں طاقتور کا احتساب نہیں ہوسکتا ، یہ باکل درست بات ہے ، اس ملک میں وزیر اعظم کا احتساب کیا جاتاہے ، اس کو ہتھکڑیاں لگائی جاتی ہیں اور جیل میں ڈالا جاتاہے ۔ طاقتور کااحتساب نہیں ہوتا لیکن وزیر اعظم کا احتساب ہوتا ، اس کی وجہ یہ ہے کہ وزیر اعظم طاقتور نہیں ہے ۔

حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ عمران خان سے فرسٹریشن امنڈ امنڈ کرباہر آرہی ہے ، نواز شریف کے باہر جانے پر وہ بہت زیادہ فرسٹریشن کا شکار تھے ، عمران خان کو اپنا بیانیہ چلانے کیلئے مزید جھوٹ بولنا پڑے گا ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور