نواز شریف لندن پہنچنے والے ہیں لیکن حسین نواز کے لندن میں موجود نہ ہونے کا انکشاف، ایئر پورٹ پر کون ریسیو کرے گا؟

نواز شریف لندن پہنچنے والے ہیں لیکن حسین نواز کے لندن میں موجود نہ ہونے کا ...
نواز شریف لندن پہنچنے والے ہیں لیکن حسین نواز کے لندن میں موجود نہ ہونے کا انکشاف، ایئر پورٹ پر کون ریسیو کرے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف ایئر ایمبولینس میں لندن پہنچنے والے ہیں لیکن ایسے میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ ان کے بڑے صاحبزادے حسین نواز وہاں موجود ہی نہیں ہیں۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق نواز شریف قطر ایئر ویز کی ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن پہنچنے والے ہیں لیکن ان کے بڑے صاحبزادے حسین نواز دبئی میں موجود ہیں۔ حسین نواز دبئی سے کسی بھی وقت لندن کیلئے روانہ ہوں گے۔ حسین نواز کی عدم موجودگی کے باعث شہباز شریف نے اپنے صاحبزادے سلمان شہباز کو ہیتھرو ایئر پورٹ پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیتھرو ایئر پورٹ کے رن وے پر ایمبولینس اور خصوصی گاڑیاں بھی پہنچادی گئی ہیں۔