ہمارامقابلہ عام لوگوں سےنہیں مافیاز کےساتھ ہے،ن لیگ نے نواز شریف کی بیماری پر بھرپور سیاست کی:میاں اسلم اقبال

ہمارامقابلہ عام لوگوں سےنہیں مافیاز کےساتھ ہے،ن لیگ نے نواز شریف کی بیماری ...
ہمارامقابلہ عام لوگوں سےنہیں مافیاز کےساتھ ہے،ن لیگ نے نواز شریف کی بیماری پر بھرپور سیاست کی:میاں اسلم اقبال

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیراطلاعات  پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہاہےکہہمارامقابلہ عام لوگوں سےنہیں بلکہ مافیاز کےساتھ ہے،وزیراعظم عمران خان ایسابےباک لیڈرہےجو نہ کبھی کسی کےسامنےجھکااور نہ ہی جھکے گا،ہم کسی کی بیماری پرسیاست نہیں کرتےلیکن ن لیگ والوں نے نواز شریف کی بیماری پر بھرپور سیاست کی ہے،مولانا کے کنٹینر پر وہ لوگ چڑھے جنہوں نے 40سال تک غریب عوام کا خون نچوڑا۔

میڈیا سےگفتگوکرتےہوئےمیاں اسلم اقبال کاکہناتھاکہوزیراعظم عمران خان کو نہ کوئی خریدسکااور نہ کوئی کبھی خریدسکےگا،ہمارامقابلہ عام لوگوں سےنہیں بلکہ مافیاز کے ساتھ ہے،گزشتہ40سالوں میں اِن مافیاز کی گردنیں موٹی اورریاست کاپھنداچھوٹاہے،ہم کسی کی بیماری پرسیاست نہیں کرتےلیکن ن لیگ والوں نےنواز شریف کی بیماری پر بھرپور سیاست کی ہے۔اُنہوں نےکہاکہ میرے قائدکاخواب ہےکہ دونہیں ایک پاکستان جہاں غریب اورامیر کےلئےیکساں سلوک ہو،اس خواب کو پاکستان تحریک انصاف تعبیر دے گی،ہم نے اچھی سوچ اور نیک نیتی کے ساتھ اس سفر کا آغاز کر دیا ہے،منزل بھی جلد پا لیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیرنےکہاکہ مولاناکےکنٹینرپروہ لوگ چڑھےجنہوں نے40سال تک غریب عوام کاخون نچوڑا،اُن کی جائیدادیں اور اولادیں باہر ہیں،اُن کا علاج بھی باہر ہوتا ہے،یہ صرف پاکستان میں حکمرانی کرنے آتے ہیں،میرے قائدعمران خان نےعالمی معیارکاہسپتال بنایااورجب وہ سٹیج سےگرے تواپناعلاج بھی پاکستان میں ہی کرایا،عمران خان عوام کے ساتھ اٹھتا، بیٹھتا ہے اور عوام کے درد اور دکھ کو بھی سمجھتا ہے۔

میاں اسلم اقبال نےایک اورسوال کے جواب میں کہا کہ ناجائز منافع خوری کسی صورت نہیں ہونے دوں گا،دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہوں،غریب کے حقوق کے تحفظ کا مینڈیٹ لے کر آئے ہیں اور کسی کو غریب کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گرانفروشوں کو 28کروڑ روپے کے جرمانے ہو چکے ہیں اگر یہ اب بھی باز نہ آئہے تو ان کے خلاف ایکشن پوری قوت سے جاری رہے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور