آرمی چیف کی حسن روحانی ، ایرانی ہم منصب اور سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری سے ملاقاتیں

آرمی چیف کی حسن روحانی ، ایرانی ہم منصب اور سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے ...
آرمی چیف کی حسن روحانی ، ایرانی ہم منصب اور سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری سے ملاقاتیں

  



تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور ایرانی صدر کی ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی صدر نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں اور علاقائی امن کےلئے پاکستان کے کردارکوسراہا۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ایڈمرل علی شمخانی اور ایران کے آرمی چیف میجر جنرل عبد الرحیم موسوی سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔ان ملاقاتوں میںخطے کی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ آرمی چیف پیر کے روز سرکاری دورے پر ایران پہنچے تھے جہاں ان کی اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /دفاع وطن