جلد عمران خان کابیانیہ ہوگا’’مجھے کیوں لایاگیا‘‘حکمرانوں سےخیرکی کوئی توقع نہیں،اِن کی گفتگوبہترہے نہ طرزحکمرانی:طلال چوہدری

جلد عمران خان کابیانیہ ہوگا’’مجھے کیوں لایاگیا‘‘حکمرانوں سےخیرکی کوئی ...
جلد عمران خان کابیانیہ ہوگا’’مجھے کیوں لایاگیا‘‘حکمرانوں سےخیرکی کوئی توقع نہیں،اِن کی گفتگوبہترہے نہ طرزحکمرانی:طلال چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمااورسابق وزیرمملکت طلال چوہدری نے کہاہےکہجلد عمران خان کابیانیہ ہوگا’’مجھے کیوں لایاگیا‘‘حکمرانوں سےخیرکی کوئی توقع نہیں،اِن کی گفتگوبہترہے نہ طرزِحکمرانی،تحریک اِنصاف پہلے عوام کی حمایت یافتہ جماعت تھی اورنہ اَب عوام اِس حکو مت کے ساتھ ہیں۔

وفاقی وزیرفوادچوہدری کی طرف سے رقم کی واپسی کے نام پرمیاں نوازشریف کی صحت کے لئے دُعاکو’یوٹرن‘ قراردیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ حکمران ٹولہ اخلاقیات سےعاری ہے،جس طرح ملک کومعاشی طورپرغیرمستحکم اورعوام کوبدحال کیاگیاہے،عنقریب عمران خان کابیانیہ ہوگاکہ’’مجھے کیوں لایاگیا‘‘بیماری پربھی طنز اورتنقیدکرنے والے فوادچوہدری کواخلاقی اورسیاسی تربیت کی ضرورت ہے۔اُنہوں نےکہاکہ میاں نوازشریف کے لئے پوری قوم دعاگوہے ،قوم کی دعاؤں سے ہی اِنہیں عدلیہ سے غیرمشروط ریلیف ملاہے جبکہ حکمران انہیں تکلیف میں ہی دیکھنا چاہتے تھے،جن پراللہ تعالیٰ مہربان ہواِنہیں کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتا۔ اُنہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف کابیانیہ22کروڑعوام کی ترجمانی ہے،اِسی وجہ سے ہی مسلم لیگ ن پہلے سے بھی زیادہ مستحکم جبکہ پی ٹی آئی نہ پہلے عوام کی حمایت یافتہ جماعت تھی اورنہ اَب عوام اِس حکو مت کے ساتھ ہیں۔