عمران خان کورحم کرنے کی بات نہیں کرنی چاہئے،علی احمد کرد کی رائے

عمران خان کورحم کرنے کی بات نہیں کرنی چاہئے،علی احمد کرد کی رائے
عمران خان کورحم کرنے کی بات نہیں کرنی چاہئے،علی احمد کرد کی رائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئینی ماہر علی احمد کرد نے کہاہے کہ عمران خان کورحم کرنے کی بات نہیں کرنی چاہئے ، ہم صرف اللہ تبارک تعالیٰ سے رحم مانگتے ہیں، وزیر اعظم کو محتاط رہنا چاہئے کہ وہ ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگوکرتے ہوئے علی احمد کرد نے کہا کہ عمران خان کورحم کرنے کی بات نہیں کرنی چاہئے ، ہم صرف اللہ تبارک تعالیٰ سے رحم مانگتے ہیں، وزیر اعظم کو محتاط رہنا چاہئے کہ وہ ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت نوازشریف کی بات نہیں کریں بلکہ بات کریں کہ ٹماٹر کی جو چار سو روپے کلو ہوگیاہے ، اس ملک میں دوطرح کے لوگ ہیں جو چارسو روپے کلو ٹماٹر لینے کی حیثیت رکھتے ہیں جبکہ دوسرے وہ لوگ ہیں جن کو ٹماٹر کے نام سے بھی نفرت ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غریب جائے تو کہاں جائے ، مزدور کو 600روپے ملتے ہیں ، وہ ان 600روپے لیکر کہاں جائے ؟ یہ اس وقت وزیر اعظم اور وزراءکی ذمہ داری ہے کہ وہ اس ملک کے لوگوں کے چہروں پر رونق لائیں۔

مزید :

قومی -