کیا موجودہ نظام کرپشن کو سپورٹ کرتاہے ؟ سابق جرنیل نے بڑادعویٰ کردیا

کیا موجودہ نظام کرپشن کو سپورٹ کرتاہے ؟ سابق جرنیل نے بڑادعویٰ کردیا
کیا موجودہ نظام کرپشن کو سپورٹ کرتاہے ؟ سابق جرنیل نے بڑادعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہاہے کہ موجود نظام کرپشن کوسپورٹ کرتا ہے اور کرپٹ کوپکڑا نہیں جاسکتا،یہ نظام کی ستم ظریفی ہے کہ پاکستان کے 700ملین ڈالر سوئٹرز لینڈ میں پڑے ہوئے ہیں اورکوئی نہیں لاسکتا۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگوکرتے ہوئےلیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہاہے کہ عمران خان کا بیانیہ کرپشن ختم کرنے تھالیکن کیا کرپشن ہوئی نہیں ہے ؟ برطانیہ میں ایک آرٹیکل چھپا جس میں شریف خاندان کی جائیدادوں کی تفصیلات تھیں لیکن کیاان کی جانب سے اس کو عدالت میں چیلنج کیاگیاہے ؟
امجد شعیب کا کہناتھا کہ موجود نظام کرپشن کوسپورٹ کرتا ہے اور کرپٹ کوپکڑا نہیں جاسکتا۔ یہ نظام کی ستم ظریفی سے ہے کہ پاکستان کے 700ملین ڈالر سوئٹرز لینڈ میں پڑے ہوئے ہیں اورکوئی نہیں لاسکتا۔مہنگائی ایک ایسا مسئلہ ہے جس میں 1947سے لیکر آج تک اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت قرضوں سے نکلنے کے لئے معمولی امید نظر آتی ہے ، اس وقت تک قرضوں سے جان نہیں جھوٹے گی جب تک قوم ٹیکس دینے کیلئے تیار نہیں ہوگی ، تاجر 17فیصد سیلز ٹیکس لیتاہے لیکن وہ ایف بی آر کے پا س رجسٹرڈ ہی نہیں ہے ، وہ 17فیصد سیلز ٹیکس لیکر خود کھاجاتاہے۔

مزید :

قومی -