رہبر کمیٹی کا پلان بی کے تحت بند سڑکیں کھولنے کا اعلان،احتجاج کا دائرہ کار ضلعی سطح تک لانے کا فیصلہ

رہبر کمیٹی کا پلان بی کے تحت بند سڑکیں کھولنے کا اعلان،احتجاج کا دائرہ کار ...
رہبر کمیٹی کا پلان بی کے تحت بند سڑکیں کھولنے کا اعلان،احتجاج کا دائرہ کار ضلعی سطح تک لانے کا فیصلہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے پلان بی کے تحت ملک بھر کی سڑکیں کھولنے کا فیصلہ،احتجاج کا دائرہ کار ضلعی سطح پر کرنے اور اے پی بلانے کا اعلان کردیاگیا ۔

تفصیلات کے مطابق رہبرکمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن متحدہے۔ نوازشریف کے بیرون ملک جانے سے حکومت بوکھلاگئی ہے۔ عمران خان قوم پرترس کھائیں اورگھرچلے جائیں۔حکومت پردباوبڑھانے کیلئے ضلعی سطح پرجلسے کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج رات شاہراہیں کھول دی جائیں گی۔ رہبرکمیٹی ن پلان سی بلانے کا فیصلہ کیاہے،حکومت نے معیشت تباہ کردی ہے۔ رہبرکمیٹی کے فیصلوں پررواں ہفتے عملدرآمدہوگا۔ رہبرکمیٹی میں مشاورت سے فیصلے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رہبرکمیٹی ارکان کل الیکشن کمیشن کے باہراحتجاج کریں گے۔پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت کی درخواست کریں گے اورالیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کیلئے اپوزیشن متفقہ طورپرنام تجویزکرےگی۔انہوں نے کہا عوام مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں۔ حکومت پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی