وزیر اعظم عمران خان ملک چلانے کے نہیں دھرنے دینے کے ایکسپرٹ ہیں:سید مصطفیٰ کمال

وزیر اعظم عمران خان ملک چلانے کے نہیں دھرنے دینے کے ایکسپرٹ ہیں:سید مصطفیٰ ...
وزیر اعظم عمران خان ملک چلانے کے نہیں دھرنے دینے کے ایکسپرٹ ہیں:سید مصطفیٰ کمال

  



کرچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک سرزمین پارٹی  کےچیئرمین سیدمصطفی کمال نےکہاہےکہقوم عمران خان کوملک چلانے کاایکسپرٹ سمجھ رہی تھی لیکن وہ ملک چلانے کے نہیں دھرنے دینے کے ماہر ہیں،وزیر اعظم جس قسم کی گفتگو اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے خلاف کر رہے ہیں،اِس کی وجہ سے آئینی بحران پیدا ہو گیا ہے،ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام میں معاشی استحکام ممکن نہیں۔

تفصیلات کےمطابق سید مصطفیٰ کمال کاکہناتھاکہ وزیراعظم سمیت دیگر وزرا کے بیانات اوررویوں کےاَثرات براہ راست عوام پرمرتب ہوتے ہیں،وزیر اعظم کے  اپوزیشن لیڈر سے بات نہ کرنے کی وجہ سے الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری اور دیگر اہم مملکتی امور تعطل کا شکار ہیں۔اُنہوں نےکہا کہایک جانب بھارت انسانی تاریخ کا سب سے بڑا ظلم کشمیریوں پر ڈھا رہا ہے،بھارتی جرنیل کھلے عام کشمیری ماں بہنوں کے ریپ کی دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ پاکستانی حکومت کی جانب سے اس پر کسی قسم کا کوئی مثر ردِعمل نہیں ہے،حکومت کو تقاریر سے بڑھ کر کچھ عملی اقدامات اٹھانے ہونگے لیکن وزیراعظم پوچھتے ہیں کہ کیا ہم جنگ کر لیں۔ بانی متحدہ الطاف حسین کے بھارت سے مدد اور سیاسی پناہ مانگنے پر مصطفی کمال نے کہاکہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ تین سال پہلے جو کچھ ہم نےکہاوہ اللہ تعالی نے خود بانی متحدہ کےمنہ سےنکلواکرسچ ثابت کردیا، بھارت سے مہاجر قوم کا نام لے کر مدد مانگنے کےباوجودآج ملک میں اُردو بولنے والوں کے خلاف کوئی آپریشن نہیں ہوا، یہ ہماری ہی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ اَب بانی متحدہ کا بیان مہاجروں کا بیان نہیں سمجھا جاتا،نہ ہی لوگ لاپتہ یا گرفتار ہوئے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی