نواز شریف لندن پہنچ گئے ، سٹریٹ ہارلے کلینک میں علاج کے انتظامات مکمل
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نوازشریف علاج کیلئے لندن پہنچ گئے ہیں ، قطر ائیر ویز کی ایئر ایمبولینس نواز شریف کو لیکر ہیتھرو ایئر پورٹ پہنچی ہے ۔
قطر ایئر ویز کی ایئر ایمبو لینس سابق وزیر اعظم نواز شریف کو لیکر لندن کے ہیتھروایئر پور ٹ پہنچ گئی ہے ۔ نواز شریف ایئر پورٹ سے سیدھے گھرجائیں گے اور حسن نواز کے فلیٹ پر قیام کریں گے جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم ان کا طبی معائنہ کرے گی ۔اس کے بعد نواز شریف کو ہارلے سٹریٹ کلینک لے جایا جائے گا جہا ں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے جائیں گے ۔
دریں اثنا ءنواز شریف کا علاج امریکہ میں کروانے کے لئے بھی مشاور ت مکمل کرلی گئی ہے ۔ نواز شریف کو علاج کی غرض سے لندن سے امریکہ بھی منتقل کیا جاسکتاہے ۔ امریکی ریاست بوسٹن کے ایک ہسپتال میں ان کا خون سے متعلق علاج کیا جائے گا۔